۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
بشارالاسد

حوزہ/ شام کے صدر بشار الاسد نے کہا کہ امریکہ ان ممالک پر دباؤ ڈال رہا ہے جو شام کے زلزلہ زدگان کے لیے امداد بھیجنا چاہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بشار الاسد نے لبنانی وزراء کے وفد سے ملاقات میں لبنان اور اس مشکل وقت میں شام کی مدد کرنے والے ممالک کی تعریف کی اور کہا کہ بہت سے ممالک امریکہ کے دباؤ کی وجہ سے شام میں انسانی امداد بھیجنے سے قاصر ہیں۔

شام کے صدر بشار الاسد نے دمشق اور بیروت کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے مفادات کو پورا کرنے والے تمام شعبوں میں ہر قسم کے تعاون پر زور دیا۔

قائم مقام وزیر اعظم نجیب میقاتی کی قیادت میں لبنانی وزراء کے وفد نے شام کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی عوام اس غم میں اپنے شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزراء نے کہا کہ لبنان نے شام میں انسانی امداد کی آمد کے لیے اپنے ہوائی اڈے کھول دیے ہیں۔

دوسری جانب ماسکو میں شام کے سفیر بشّار جعفری نے کہا کہ مغربی ممالک نے شام اور ترکی میں آنے والے زلزلوں کے بعد انسانی امداد بھیجنے میں جس امتیازی سلوک کا مظاہرہ کیا اس نے ثابت کردیا کہ مغرب کو یہ معلوم ہی نہیں کہ انسانیت کیا ہوتی ہے۔

بشار جعفری نے کہا کہ امریکی پابندیاں زلزلہ متاثرین کے لیے انسانی امداد بھیجنے میں بھی رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بحران کے وقت ثابت ہو گیا ہے کہ مغربی ممالک میں انسانیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نظر میں ترکی کے زلزلہ زدگان اور شام کے زلزلہ زدگان کو اس وقت مدد کی ضرورت ہے، اگر انسانی بنیادوں پر امداد کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے تو یہ سراسر غیر اخلاقی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .